مینگورہ، قومی وطن پارٹی کی قام پرستی کی سیاست میں تین سال مکمل ہوگئے،اس عرصہ میں پارٹی کارکنوں نے مرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان شیر پاؤ کی قیادت میں پختونوں کے حقوق سمیت ان کے مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پر آوازا ٹھاکر قوم کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کی،یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے گا،ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحما ن نونو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی اگر دیگرسیاسی پارٹیوں کی نسبت نئی ہے مگر فخر کی بات یہ ہے کہ اس محدودعرصہ میں اس پارٹی نے خدمت اورحقوق کے حصول کیلئے کی گئی جدوجہدکے بل بوتے پر عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی اوربہت سے لوگ ہمارے قافلے میں شامل ہوگئے،انہوں نے کہاکہ آفتاب احمدخان شیرپاؤ مسلسل اس قوم کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں اوروہ اس مقصدکیلئے بین الاقوامی سطح کی سیاست کررہے ہیں جس کے مخالفین بھی معترف ہیں،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کا مقصد پختونوں کو ان کے حقوق دلانے سمیت انہیں درپیش مسائل اورمشکلات کا حل ہے اوراس مقصد کے حصول کیلئے نہ صرف پرفورم پر آوازاٹھارہے ہیں بلکہ اس ضمن میں عملی جدوجہدکا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے،انہوں نے کارکنوں پرزوردیا کہ وہ پارٹی منشوراورشیرپاؤ خان کے پیغام کو گھرگھر اورہرفرد تک پہنچائیں۔
511 total views, no views today


