سوات،سوات کے سب سے حسین وادی مالم جبہ میں سکی فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں، سیاحوں کی بہت بڑی تعداد میں امد کا سلسلہ بھی جاری ہے، مالم جبہ سڑک تنگ اور خراب ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو کافی سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، مالم جبہ سڑک سپینو اوبو کے قریب دو نوں طرف سے بلاک ہوگئی تھی، اور سیاحوں کی گاڑیا ں کئی کئی گھنٹوں تک سڑک میں پھنسی رہی
، جبکہ بہت زیادہ تعداد میں سیاح مالم جبہ تک پہنچنے میں بھی ناکام رہے ، اسی طرح پاک فوج کے چیک پوسٹ پر بھی سیاحوں کی لمبی لمبی قطاریں کھڑی تھی ، جو وزیٹر ز کارڈ کیلئے انتظار کررہے تھے، سیاحوں نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج مالم جبہ جانے کیلئے طریقہ کار کو سہل بنائے جبکہ سیاحوں کے گاڑیوں کیلئے پارکنگ کا بھی معقول انتظام کیا جائے ۔
530 total views, no views today


