مینگورہ ، آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن سوات کی کابینہ ، مجلس عاملہ اور ایکشن کمیٹی کا ایک مشترکہ اجلاس گذشتہ رو ز جہانزیب کالج سیدو شریف سوات میں زیر صدارت علی رحمن صدر ایپکا سوات منعقد ہوا ، جس میں کابینہ آراکین ملک فضل سبحان ، برکت علی ، عالم خان ، فضل رحمن ، گل محمد خان ، حسین علی ، سبز علی ، مشتاق احمد ، شوکت میاں ، غلام احد، سلیم ناز، سید کریم ، بخت کرم اور دیگر کلرکوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس کی باقاعدہ کاروائی تلاوت کلام پاک سے ہوئی، اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ایپکا ضلع سوات کے صدر علی رحمن اور جنرل سیکرٹری مشتاق احمد خان نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت جب بھی بر سر اقتدار آتے ہیں تو سرکاری ملازمین کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیتا ، محکموں کے نجکاری ڈاؤن سائزنگ رائٹ سائزنگ اور دیگر ملازم کش فیصلے کراتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تمام ایڈہاک ریلف کوبنیادی تنخواہوں میں شامل کیا جائیں ، تاکہ سروس کے اخری حصہ میں کلرکوں اور سرکاری ملازمین کو فائدہ پہنچ سکیں ، انہوں نے کہا کہ موجوہ صوبائی حکومت نے کلرکوں کے آپ گریڈیشن کی لیکن بعض کیٹیگریز کو محروم کرکے ظلم کی ، انہوں نے کہا کہ بجٹ اینڈ اکاؤنٹس افیسر ، اکاؤنٹ کلرکس ، سٹینو گرافر ،سٹینو ٹائپسٹ ، کمپیوٹر اپریٹر ، سیکرٹری یونین کونسل کو جلد ازجلد آپ گریڈ کیا جائیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن جو کہ ٹیکس فری زون ہیں ، یہاں پر کروڑوں اور اربوں کے کاروبار ہوتے ہیں ، ان سے انکم ٹیکس کے کٹوتی نہیں ہوتی ، لیکن بدقسمتی سے سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے انکم ٹیکس کاٹی جاتی ہیں ، جوکہ ظلم اور ناانصافی ہیں ، تمام محکموں میں خالی اسامیوں پرپروموشن کیا جائیں ، انہوں نے کہا کہ بعض محکموں میں ڈائریکٹ سسٹنٹ کے اسامیوں پر تقرریاں ہورہے ہیں اس پر سینئر کلرکوں کو نزدیک اسامیوں پر تعینات کیا جائیں ، انہوں نے کہ بعض کلرکوں کے خلاف نام نہاد انکوائریاں ہورہی ہیں ، ہم اس کی مزمت کرتے ہیں ۔
642 total views, no views today


