سوات، سینئر صحافی اور ایکسپریس نیوز کے رپورٹر شیرین زادہ دورہ امریکہ کے موقع پر نیویار ک میں گزشتہ روز انتہائی مصروف گزارا ، ان کے اعزاز میں پاکستان کے مختلف کمیونٹی کے نمائندوں، عطاء اللہ خان ، ہارون اورریاض نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی اور سوات میں غیر یقینی صورت حال کے دوران انتہائی خوبصورت رپورٹنگ پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا سوات میں صحا فی شیرین زادہ نے انتہائی جرات مندانہ رپورٹنگ کی ہے اس رپورٹنگ کے دوران کے بڑی بہن بھی شہید ہوئی ، کئی دفعہ خودکش دھماکوں میں زخمی بھی ہوا مگر انہوں نے غیرجانبدار نہ رپورٹنگ نہیں چھوڑی ، اس پر ہم سب انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اس موقع پرصحا فی شیرین زادہ نے کہاکہ میں امریکہ میں مقیم ملک کے تمام مختلف کمیوٹنی کا تہہ دل سے شکر گزار کہ انہوں نے یہاں پر میرے مہمان نوازی کی ، واضح رہے کہ گذشتہ ایک مہینے سے شیرین زادہ دورہ امریکہ پر ہے ۔
568 total views, no views today


