مینگورہ ، سوات کے لئے ایک اور اعزاز ، سوات سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی مختیار احمد کو پاکستان کے قومی انڈر 16ٹیم میں شامل کردیا گیا جو بہترین بیٹسمین اور وکٹ کیپر ہے۔ مختیار احمد جلد اسٹرلیامیں ہونے والے انڈر 16کرکٹ سریز میں شرکت کے لئے جائیں گے ۔ اس سے پہلے سوات کے فاسٹ باولر عمران خان جونئیر پاکستان قومی ٹیم اور بیٹسمین حمزہ خان انڈر19ٹیم میں شامل ہوچکے ہیں جو اس وقت سری لنکا کے دورہ پر ہے ۔ سوات کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف فیاض ظفر نے مختیار احمد کو کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں تین کھلاڑیوں کی شمولیت کرکٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری حُسین علی ، باقی عہدیداروں اور کرکٹ اکیڈمیوں کے محنت کا نتیجہ ہے اور جلد ہی سوات سے تعلق رکھنے والے مزید کھلاڑی پاکستان کے قومی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
1,317 total views, no views today


