بریکوٹ ، گزشتہ روز ہونے والے تباہ کن زلزلے میں تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں 208مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ چار سو سے زائد عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔اب تک دو افراد جاں بحق اور 28افراد کی زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔متاثرین نے کھلے آسمان اور اپنے رشتہ داروں کے ہاں رات گذری ۔ابھی تک بریکوٹ انتظامیہ کو تقریباً پچاس کے قریب ٹینٹ مل کر متاثرین میں تقسیم کردی گئیں ہیں ۔سرکاری عمارتوں کے نقصان کا ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔بریکوٹ بازار اور دیگرمتاثرہ علاقوں کا اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد، تحصیل ناظم گوہر ایوب ، ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان ،تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان،ضلعی ناظم عجب خان،ناظم بریکوٹ شرقی حماد خان،اقلیتی ضلعی کونسلر بلدیو کمار،نائب ناظم حسین خان،تحصیل اقلیتی کونسلر تلک کمار کے علاوہ دیگر نے دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ زلزلے نے علاقے کو بہت نقصان پہنچایا ہے مگر اجتماعی طور پر ہم کوشش کریں گے کہ اس بحران سے کامیابی سے نکل کرایک نئی زندگی گذارنے کے قابل ہوں گے ۔سرکاری عدد شمار کے مطابق تحصیل بریکوٹ میں 208مکانات مکمل طور پر منہدم ہوچکے ہیں جبکہ چار سو سے زائد مکانات اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔اب بھی تحصیل انتظامیہ کو مختلف نقصانات کے بارے میں رپورٹس آرہے ہیں اور پٹواریوں کے علاوہ بلدیاتی نمائندے بھی نقصانات کو معلوم کرنے کے لئے گھر گھر سروے کررہے ہیں ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ آفسوس سے کہنا پڑتاہے کہ ابھی تک ہمارے ساتھ وہ مدد نہیں کی گئی جس کی ہمیں ضرورت ہے ۔سرکار کی طرف سے فراہم کردہ امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔
646 total views, no views today


