سوات، خیبر پختونخوا کے کور کمانڈر خالد ربانی نے کہا ہے کہ سوات میں کامیاب آپریشن کے بعد پاک فوج سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوشش کررہے ہیں سنوفیسٹول میں ملک بھر اور ملک سے باہر کے 15ہزار سیاحوں نے شرکت کی جو کے سوات میں قائم پائیدار امن کا ثبوت ہے سوات میں امن کو قائم کرنے کا کریڈٹ پاک فوج کے ساتھ ساتھ سوات کے غیور عوام کو جاتا ہیں
اُنہوں نے کہا کہ سوات میں آئندہ سنو فیسٹول کا انعقاد سول انتظامیہ کرینگے خیبر پختو نخوا حکومت سے اُمید ہے کہ سوات میں سیاحت فروغ کیلئے جن اقدامات کا حکومت نے اعلان کیا ہے اُس پر کام کرینگے اُنہوں نے کہا کہ ملم جبہ پی ٹی ڈی سی ہوٹل اور چیئرلفٹ کے دوبارہ تعمیر کیلئے بھی اقدامات اُٹھانے کا اعلان صوبائی حکومت نے کیا ہیں جبکہ ملم جبہ سنو فیسٹول کے اختتامی تقریب میں ملاکنڈویژن کے آپریشن کمانڈر میجر جنرل جاوید بخاری ،سول انتظامیہ کے اعلی حکام اور پاک فوج کے آفسران کثیر تعداد میں شریک تھے ۔
490 total views, no views today


