بریکوٹ،صحت مند نوجوان پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضمانت ہے ۔نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا ضروری ہے ۔جن علاقوں کے کھیل کے میدان آباد ہو تے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں ۔برسر اقتدار آکر کھیلوں کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کر یں گے ۔ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماء صدیق علی خان نے دوسرا سٹار سپر سیکس کرکٹ ٹورنامنٹ
ابوہا کے اختتامی تقریب کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر عہدیدارفضل ودود باچہ ،ڈاکٹر محمد عالم ،مصطفی کمال ،گل رحمان ،الیا س خان شیکاگو امریکہ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔مہمان خصوصی نے جتنے والی ٹیم سٹار کرکٹ کلب کے کپتان عصمت اللہ کو ٹرافی دی جبکہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند اور پرامن معاشرے کے لئے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی انتہائی ضروری ہے ۔بدقسمتی سے سوات میں کھلاڑیوں کو کھیل کود کے لئے کو ئی سہولیات نہیں ہیں لیکن پھر بھی اس زرخیز زمین نے بڑے بڑے کھلاڑی پیدا کئے ہیں ۔آج بھی سوات کے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کی بناء پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے قائدین کھلاڑیوں کو کھیل کود کی سہولیات فراہم کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔کیونکہ نوجوان نسل ہی ہمارے معاشرے کا مستقبل کا بہترین سرمایہ ہے اگر آج ان کو بہترین تعلیم و تربیت کے علاوہ کھیل کود کے مواقع فراہم کئے تو انشاء اللہ مستقبل ہمار ا تباناک ہو گا
429 total views, no views today


