سوات، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ 50,000 سے زیادہ متاثرین کو معاوضہ کی رقم ادا کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 84,624 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے اب تک 65,782کی تصدیق ہو گئی ہے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنر ز سروے کے مطابق معاوضہ کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو معاوضے کا عمل 25نومبر تک ہر حال میں غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقہ سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں اب تک ملاکنڈ ڈویژن میں کو تاہی برتنے پر 33ایف آئی آر درج ہوئے ہیں ۔ اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جارہی ہے۔ کمشنر ملاکنڈڈویژن عثمان گل نے سول انتظامیہ کے تمام افسروں کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ معاوضہ کی ادائیگی کے عمل میں کرپشن بر داشت نہیں کی جائیگی۔ انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سب ڈویژن کی سطح پر متاثرین کے ساتھ کھلی کچہری کے انعقاد کا بھی حکم دیا ہے۔ تاکہ کسی بھی بے قاعدگی کا بر وقت پتہ چل سکے اور حقیقی متاثرین کو معاوضہ دیا جا سکے۔
492 total views, no views today


