سیکورٹی فورسز کی مردان اور نوشہرہ میں چھاپہ مار کاروائیاں انتہائی مفید اور کار آمد ثابت ہوئی ۔ سیکورٹی فورسز کی چھاپہ مار کاروائیاں مردان اور نوشہرہ میں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں ۔ جن سے خاطر خواہ نتیجہ اخذ کئے جا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مردان اور نوشہرہ کے گردونواح میں پاک آرمی اور پولیس کا مشترکہ سر چ آپریشن کامیابی کے ساتھ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ کثیر تعداد میں پکڑے گئے مشتبہ افراد ، ہتھیا ر اور سامان اس سرچ آپریشن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سر چ آپر یشن میں حراست میں لئے گئے مشکوک افراد اور اشیا ء کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان مشتبہ افراد کے متعلق مزید تفتیش اور تحقیق جاری ہے۔ مردان اور نوشہرہ میں اس آپریشن کی خاطر خواہ کامیابی کے بعد اس آپریشن کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جاری ہے۔اس آپریشن کی افادیت اور نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے صوابی اور چارسدہ میں بھی یہ سر چ آپریشن جاری رکھا جارہا ہے جو کہ پچھلے آپریشن کی ہی مراحلہ وار اگلی کڑی ہے۔ ان علاقوں میں سرچ آپریشن سے علاقے کے امن وامان میں حد سے زیادہ بہتر ی نظر آرہی ہے، اور عوام پہلے سے کہیں زیادہ پرسکو ن اور مطمئن نظر آرہی ہے۔
768 total views, no views today


