مینگورہ ، آرمی بپلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دی اویکننگ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سوا ت پریس کلب میں پریس کانفرنس اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے دی اویکننگ آرگنائزیشن کے فوکل پرسن افتخار حسین ، سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال ، پیمان ٹرسٹ کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر عثمانی گل ، عالمی ایوارڈ یافتہ حدیقہ بشیر ، دی اویکننگ کے پروگرام منیجر شمشیر علی ، سبز علی اور عبدالستار نے سانحہ پشاورکے ننھے پھولوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ شہدا ء اے پی ایس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی ، زندہ قومیں اپنے شہداء کو یادرکھتی ہیں ، اسلئے پاکستانی قوم آرمی بپلک سکول کے پھول جیسے بچوں کی قربانیاں تا قیامت فراموش نہیں کریگی ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں قیام امن کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ہم شہداء اے پی ایس کے والدین کے غم و دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، پریس کانفرنس کے آخر میں دی اوکننگ کے منتظمین ، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے کے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے آرمی پبلک سکول کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے یاد میں شمعیں روشن کیں جبکہ آخر میں سانحہ پشاور کے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
547 total views, no views today


