مینگورہ ، ضلعی کونسلر رنگ محلہ نثار احمد خان نے کہاہے،کہ گزشتہ 10سالوں سے رنگ محلہ اور گرد نواح میں سوئی گیس کی بندش ناروا لوڈشیڈنگ کم پریشر کے وجہ سے یہاں کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے، سوئی گیس احکام کو بار بار اپیل کی گئی، مگر وہ اس سلسلے میں خاموشی اختیار کرلی ہے، انہوں نے کہاکہ ہمارا پرزور مطالبہ ہے، کہ ایک مہینے کے لئے سی این جی سٹیشنوں کو بند کیا جائے، تاکہ سردی کی اس موسم میں گھریلوں صارفین کو فائدہ ہو، انہوں نے سی این جی سٹیشن مالکان ہمارے بھائی ہے، اور ہمارا ان سے اپیل ہے، کہ وہ عوام کی وسیع تر مفاد خاطر ایک مہینے کے لئے سی این جی سٹیشن بند کردے، تاکہ گھریلوں صارفین کو فائدہ ہوں، انہوں نے کہاکہ 25دسمبر تک گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوا، تو دوبارہ سڑکوں پر نکل آئیگی، انہوں نے کہاکہ سوات کا امن بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل ہواہے، لہٰذا سوئی گیس کی اعلیٰ احکام انتظامیہ اور دوسری اعلیٰ احکام مداخلت کرکے عوام کا یہ دلیرانہ مطالبہ حل کرے، اگر اس سلسلے میں امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوا، تو اس کے تمام ذمہ داری سوئی گیس احکام پر ہوگی۔
664 total views, no views today


