بریکوٹ، اقلیتی تحصیل کونسلر تلک کمار نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں نے 26اکتوبر کے ہولناک زلزلے میں جو کردار ادا کیا تھا اس سے ثابت ہوا کہ بلدیاتی نظام ہمارے معاشرے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بریکوٹ میں سکھ برداری کے لئے شمشان گھاٹ اورگوردوارہ کی تعمیر کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے ۔صوبائی حکومت فوری طور پر اس کی تعمیر کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کو چلانے کے لئے فوری طور پر اختیار ات فراہم کردیں تاکہ عوام کا بہتر انداز میں خدمت کرسکیں ۔تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں پر بھی توجہ دینی ہوگی کیونکہ سماجی برائیاں بہتر معاشرے کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بریکوٹ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کئے جس سے علاقے کے محرومیوں کا بڑی حد تک ازالہ ہوچکاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ جو فلاحی ادارے ،سرکاری و غیر سرکاری ادارے تحصیل بریکوٹ میں امدادی کارئیوں میں بلدیاتی نمائندہ گا ن اعتماد میں لے کر کام کریں تاکہ حقدار کو ان کا حق مل سکے ۔فنڈز کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 29لاکھ روپے ملے ہیں جس کو میں نے گلی کوچوں ،واٹر سپلائی سیکم،تعلیمی اداروں میں مرمت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مختص کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کے بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ حالیہ زلزلے میں دن رات ایک کرکے متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لئے اپنے استظاعت کے مطابق اقدامات کئے تھے ۔بریکوٹ بازار کی اہمیت اس کے محل وقوع پر ہے کے خوبصورتی کے لئے بھی اقدامات اٹھاؤں گا۔
550 total views, no views today


