مینگورہ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اورسابق صوبائی وزیر کھیل وثقافت سید عاقل شاہ نے کہاہے کہ کھیل کود کے ذریعے امراض کو شکست دی جاسکتی ہے جبکہ کھیل کود میں مصروف رہ کر نوجوان منشیات سمیت دیگر منفی سرگرمیوں سے بھی بچ سکتے ہیں،سپورٹس کی خدمت بھی ایک طرح سے صدقہ جاریہ ہے نوجوانوں کو چاہئے کہ کھیل کود کیلئے ضرور وقت نکالیں کیونکہ یہ صحت مند رہنے کیلئے بھی ضروری ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں سوات سپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سوات کے کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہم کوشش کریں گے کہ صوبائی ،مرکزی اورعالمی سطح پر ہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں انہیں شرکت کے مواقعے فراہم کریں،انہوں نے کہاکہ خودچالیس سالوں سے سپورٹس کی خدمت کررہاہوں کیونکہ یہ بھی ایک صدقہ جاریہ ہے جبکہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقعے فراہم کرنے کے حوالے سے سوات سپورٹس اکیڈمی کی کاؤشیں قابل تحسین ہیں ہم اپنی طرف سے اکیڈمی کیساتھ ہر ممکن تعاؤن کریں گے جبکہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے بھی رابطہ کریں گے،اس موقع پر مہمان خصوصی نے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،تقریب میں سوات سپورٹس اکیڈمی کے صدر رحیم اللہ، جنرل سیکرٹری تاج محمدخان،نائب صدر طارق عزیز،فضل نعیم ،فضل واحد،حیات خان اکیڈمی کے دیگر ممبرا ن سمیت ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبرخان،چیئرمین سوات پریس کلب رشید اقبال،عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماء عبدالعلی اشنااورکھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
558 total views, no views today


