بریکوٹ، سوات میں غیر معیاری اور جعلی ادویات کے نقل وحمل کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر کا لنڈاکے کے مقام پر مختلف ادویات چیک کئے ۔کسی بھی صورت میں جعلی ادویات کی خرید وفروخت اور غیر لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹشنرز کواجازت نہیں دی جائے گی۔جعلی ادویات اور غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹورز کے خلاف اپریشن جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر نذیرخان نے لنڈاکے میں ادویات کی چیکنگ کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں دو نمبر ادویات اور غیر لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنرز کے خلاف سخت کاروائی شروع ہو چکا ہے ضلع بھر میں متعدد میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ کئی کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر لائسنس یافتہ ڈسپنسرز کا علاج معالجہ انسانی جانو ں سے کھیلنے کے مترداف ہے عوام کو چاہے کہ ان لوگوں کا نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کی جا سکے ۔
816 total views, no views today


