بریکوٹ, بلدیاتی نظام میں معاشرے کا بہترین خدمت کیا جاسکتا ہے ۔علاقے کے عوام کو درپیش چھوٹے چھوٹے مسائل حل کرنے کے لئے بلدیاتی نمائندہگان اہم کردار ادا کریں گے۔انتظامیہ بلدیاتی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر باہمی مشاورت سے علاقے کے مسائل حل کرنے کا موقع دیں۔اس وقت منشیات کے لعنت نے علاقے کے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔وقتی طور پر پکڑ دھکڑ کے بجائے مستقل بنیادوں پر حل نکالا جائے ۔بریکوٹ انتظامیہ بلدیاتی نمائندوں سے بھر پور تعاون کرے گی کیونکہ بلدیاتی نمائندوں کے تعاون سے علاقے کے تمام مسائل بطریق احسن حل کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارمتحدہ وولیج کونسل ناظمین کابینہ صدر فضل ودود باچہ ،جنرل سیکرٹری دیرہ ودان خان،واجد خان شلمانی،ناظم ویلج کونسل ابوہا افضل خان،ناظم شنگردار محمد زادہ ،ناظم کوٹہ غربی امیر افضل خان ودیگر نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد چاچڑ سے ایک اہم اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہاکہ مسائل حل کرنے میں منتخب نمائندہ گان انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم تعاون کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔معمول نوعیت کے مسائل حل کرنے میں انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کرے ۔نمائندہ وفد سے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نمائندہ گان کے اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ علاقے کے تمام مسائل بلدیاتی نمائندو ں کے وساطت سے حل کریں گے ۔انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندہ گان ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے کیونکہ اسی میں بہتر معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی۔
502 total views, no views today


