بریکوٹ ،سوات ایجوکیشن اکیڈمی تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کررہے ہیں ‘ ہم اپنے علاقے کے بچوں کو بہترین تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی دے رہے ہیں ‘ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو اسلامی تعلیمات سے بھی روشناس کررہے ہیں ہم اپنے سکول میں غریب اور نادار بچوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ‘ ہمارا صرف سکول نہیں بلکہ ایک سماجی ادارہ بھی ہے ‘ ان خیالات کا اظہار سوات ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائریکٹر عمیرڈ ھیر عزام ،آفاق ایسوسی ایشن سوات کے منیجرعبدا لمعبود ، پرنسپل فرید خان ، انور زیب اور خالد حمید خان نے سکول کے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب کو مل کر اپنے قوم کو تعلیمی یافتہ بنائیں ‘ جس قوم میں تعلیمی شعور نہیں ہوتا وہ قومیں ترقی نہیں کرسکتی ‘ اس وقت پوری دنیا میں علم کا جنگ جاری ہے اگر ہم نے اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ نہیں بنا یا تو ہم ترقی کے دوڑ سے پیچھے رہ جائینگے ‘ ہمارے تعلیمی ادارے میں بچوں کو بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ زہنی اور جسمانی نشوو نما کے لئے غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جارہی ہیں جس میں کھیل کھود ، تقریری مقابلے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں شامل ہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو اسلامی تعلیمات دے رہے ہیں ہمارے کوشش ہے کہ ہم اپنے تعلیمی ادارے میں غریب اور نادار بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرسکیں کیونکہ ہمارا ادارہ ایک نجی تعلیمی ادارے کے ساتھ ساتھ ایک سماجی ادارہ بھی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ علم و تعلیم پر صحیح طریقے سے عمل کرنے سے ہی ہم ایک اچھے مسلمان اور ایک محب وطن پاکستانی قوم بن سکتے ہیں ، بچے مستقبل کے معمار ہیں اور ان کے حوصلہ افزائی اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہم سب کے مشترکہ زمہ داری ہے ا‘نہوں نے مزید کہا کہ علم و تعلیم کی بدولت سے ہی انسان ہواوں کو مسخر کرچکا ہے اور دریاوں اور سمندروں کے راستے تبدیل کر چکے ہیں‘ انہوں نے علاقے کے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ ہمارے ساتھ تعلیم کے اس جنگ میں ساتھ دیں ‘اخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے اور سال 2015میں اچھی کارگردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
736 total views, no views today


