سوات، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیرنے پیر کے روز سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کے تحت خپل کور ماڈل سکول گرلز سیکشن گل کدہ سوات میں تعمیر و تزئین کے 14لاکھ روپے کے اولین منصوبہ کا افتتاح تختی کی نقاب کشائی کرکے کیا۔مختصر افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر جمعہ خان ،ڈائریکٹر خپل کور محمد علی خان اور ایم آر ڈی پی کے احسان اللہ خان کے علاوہ سماجی کارکنوں اور میڈیا پر سنز نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی سی سوات نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے لیے یورپی یونین اور صوبائی حکومت کے کمیونٹی ڈرون لوکل ڈیولیپمنٹ(سی ڈی ایل ڈی)کے دو ارب سے زائد مالیت کے اس شفاف پراجیکٹ میں تعلیم ،صحت،مواصلات ،آبپاشی و آبنوشی ،سماجی ترقی اور تمام ضلعی محکموں کے تحت کمیونٹی تنظیموں کی جانب سے تیار کردہ منصوبوں کا انتخاب میرٹ پر کمپیوٹر کے زریعے کیا جاتا ہے انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سی ڈی ایل ڈی کے تحت سب سے پہلا منصوبہ یتیم بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کے گرلز سیکشن میں شروع کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں یتیم ا ور بے سہارا بچیوں کی تعلیم و رہائش کی معیاری سہولیات میں اضافہ ہوگا ،انھوں نے کہا کہ دو ارب سے زائد کے منصوبہ میں سوات کا حصہ 28فی صد ہے لہٰذا کمیونٹی بیسڈ سماجی تنظیم کو ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کے دفتر کے ساتھ رابطہ قائم کرنا چاہیے ،انھوں نے کہا کہ سی ڈی ایل ڈی کی تکمیل سے ضلع کے دوردراز علاقوں میں زندگی کے ہر شعبہ میں سہولیات کا نمایا ں اضافہ ہوگا۔
335 total views, no views today


