منگورہ،سیدو شریف کے علاقہ فیض اباد میں گھر کے اندر گھسنے والاشخص گرفتار،حساس ادارے کا جعلی کارڈ بر امد ،قتل کے جرم میں اشتہاری بھی نکلا،اہم انکشافات کی توقع۔گزشتہ رات سیدوشریف تھانے میں مسماۃریحانہ دختر سوال رحیم سکنہ فیض اباد نے سیدوشریف تھانے میں ایف ائی ار درج کراتے ہوئے کہا نیک محمد ولد صالح محمد سکنہ کوپر مالاکنڈ ایجنسی ہمارے گھر میں گھس ایااور
مجھ سے موبائل مانگنے لگا میر انکار پر زدکوب کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کردھمکیاں دینے لگا۔سیدوشریف پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ابتدائی تفشیش کے دوران ملزم کا شناختی کارڈ جعلی نکلا اور حساس ادارے کا جعلی کارڈ بھی برامد ہوا۔ذرائع کے مطابق گرفتا ر شخص 2005سے قتل کے جرم میں اشتہاری ہے۔
521 total views, no views today
Comments


