مینگورہ،دس روزہ خیبر پختونخواہ بیڈمنٹن ریجنل کیمپ اختتام پزیر، کیمپ کا انعقاد خیبر پختونخواہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور خیبر پختون خواہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے کیاتھاجس میں ضلع بھر سے پندرہ کھلاڑیوں نے شرکت کیں جب کہ انٹرنیشنل لیول ون کوچ کاشف نواز اور ذیشان نے کوچنگ دیں، کیمپ روزانہ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بین الاقوامی معیار کی تربیت حاصل کیں،اختتامی تقریب میں تمام کھلاڑیوں کو سرٹفیکیٹ دئے گئے ، کوچ کاشف نواز نے کہا کہ سوات میں بیڈمنٹن کے عالمی معیار کا ٹیلنٹ موجود ہے، سوات کے بیڈمنٹن کھلاڑی فروری میں صوبائی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے،انہوں نے سوات کے لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی شوکت علی نے صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تمام کھلاڑی ٹریننگ سے بھرپور فائد اٹھائیں گیں، انہوں نے فروری میں ضلعی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا،سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر یحیی دولت خیل نے کھلاڑیوں کے والدین کا شکریہ ادا کیا ، ریجنل بیڈمنٹن کیمپس کا یہ دوسرا کیمپ تھا جب کہ تیسرا ریجنل کیمپ ایبٹ آباد میں منعقد ہوگا۔
1,026 total views, no views today


