مینگورہ ، سوات ،سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے حوالے مقدمے کی سماعت 4 فروری تک ملتوی ، کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں میں محکمہ سوئی گیس کے حکام اور علاقے کے معززین پیش ہوئے جس میں فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرکے فریقین کو دوبارہ 4 فروری کو حاضر ہونے کی ہدایت کردی ، کیس کے سماعت میں پیشی کے بعد تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی بار بار بند ش سوئی گیس کے صارفین کے ساتھ نارواظلم ہے ، سوئی گیس کی سہولت گھریلوں صارفین کیلئے فراہم کی گئی ہے جن کیلئے وہ ترس رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود محکمہ سوئی گیس کے حکام سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں جو عدالت کے فیصلے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
548 total views, no views today


