مینگورہ، ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نواجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،ملک و قوم کی نوجوانوں سے بہت سے توقعات وابستہ ہیں ، خیبر پختونخوا میں یوتھ پالیسی منظور کرنے کیلئے بھر پور کوشش کروں گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں کالج آف یوتھ ایکٹویزم اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا ، اس سے قبل یوتھ ایکشن فارگورننس اینڈ ڈیماکریسی کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر نسیم آراء اور اسسٹنٹ کوارڈی نیٹر اسماعیل نے پروگرام کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ،ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نوجوان کو سہولیات کی فراہمی پر خصوصی تو جہ دے رہی ہے ، عمران خان نوجوانوں کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہیں ، انشاء اللہ یوتھ پالیسی کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے رابطہ کروں گا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے نئے تعلیمی ادارے بنا رہی ہے ، تقریب میں قانون دان شوکت سلیم، سوات نیوز کے چیف ایڈیٹر خورشید عمران ، صحافی نیاز احمد خان ،روزنامہ ہم عوام کے چیف ایڈیٹر پرویز عالم پاپا اور دیگر معززین کو 2015 میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ ز سے نوازا کیا ۔
644 total views, no views today


