سوات، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے بیاسی کے سابقہ صدر انجنیئر شرافت علی نے کہا ہے کہ انٹر ا پارٹی الیکشن میں کارکنان ان لوگوں کو ووٹ دیں جو ان کے مسائل حل کریں اور ان کی بات سن سکیں ، انٹرا پارٹی الیکشن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے تمام کارکن ، ورکرز اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں، جبکہ نئے لوگو ں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی میں شامل کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم جاری ہے اورا س کا طریقہ انتہائی اسان ہے، انہوں نے کہا کہ لوگ اپنا نام کامہ اور اپنا شناختی کارڈ 90088 پر ایس ایم ایس کرے تو ان کو ایک مسیج موصول ہوگا اور اس کی رکنیت ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ انٹر پارٹی الیکشن میں تحصیل ، ضلع اور ڈویژن سطح پر ورکرز جیتیں ، جن کا کام ائندہ الیکشن میں بہت ہی اہمیت کا حامل ہوگا، انہوں نے کہا کہ انے والے الیکشن میں یہی صدور پارٹی ٹکٹس دیں گے اور وہ بھی میرٹ پر ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کا م اور قانون سازی کی ہے، اور اس بنیاد پر انے والے الیکشن میں تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کرے گی، ا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غریب، مجبور ، بے بس لوگوں کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائے ۔
678 total views, no views today


