بریکوٹ ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے ہاو سنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سوات اور خصوصا پی کے 82 میں کر پٹ افسران اور کر پٹ ٹھیکداروں کیلئے کوئی جگہ نہیں عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا،کر پشن اور کمیشن کا دور گزرچکا ہے ، نہ خود کر پٹ ہوں اور نہ ہی دوسروں کو کر پشن کی اجازت دیتا ہوں سرکاری افسران اپنا قبلہ درست کر کے حقیقی معنوں میں عوام کی بلاتفریق خدمت کر یں،مخالفین تعصب کا عینک اتارکر اپنے آپ میں حقائق تسیلم کر نے مادہ پیدا کر یں ، سابق ادوار میں ایم پی اے ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکداروں سے 25 سے لیکر 30 فیصد تک کمیشن وصول کر رہے تھے، لیکن اللہ کے فضل سے دامن صاف ہونے کی وجہ سے مخالفین کے ساتھ کر پشن کا الزام لگانے کا جواز تک نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں غریب عوام کی ایک جماعت ہے ، پی ٹی ائی نے شاہانہ سیاست کا خاتمہ کر کے ہر گاوں میں ایک عام طبقے سے تعلق رکھینے والے پی ٹی ائی کے کارکن علاقے کے عوام کا مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہے، حلقہ پی کے 82 میں ایک ارب سے زائد خطیر لاگت سے خرچ کر چکے ہیں، جس میں کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ گئے جبکہ کئی منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں شمولیتی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ،تحصیل ناظم گوہر ایوب خان ،ضلعی کونسلر اصغر علی خان، جنرل کونسلر حسین خان،نائب ناظم داود خان جنرل کونسلر تاج محمد خان،یوتھ کونسلر عباس خان، کے علاوہ ویگر نے بھی تفصلی خطاب کیا، اس دوران جنرل کونسلر یوسف خان اور عبداللہ نے اپنے خاندانوں اور درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کی ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ شموزئی میں عوامی شکایات پر زیر تعمیر سکول کا معائنہ کیا، سکول میں ناقص میٹرئل کے استعمال متعلقہ محکمے کے چیف انجینئر کو شکایات کی، چیف انجینئر نے ناقص میٹرئل استعمال کے بارے ایک ٹیکنکل ٹیم مقررہ کیا ، ٹیکنکل ٹیم کی رپورٹ پر چیف انجینئر نے شموزئی زیر تعمیر سکول کو گرانے کا آرڈر جاری کر تے ہو ئے کہا کہ فوری طور پر بلڈنگ کو گرایا جائے ، ایس ڈی او اور سب انجینئر نے ٹھیکدار کے حمایت کر تے ہو ئے چیف انجینئر کے آرڈر سے انکار پر چیف انجینئر نے ایس ڈی او اور سب انجینئر کا ٹرانسفر کر دیا ، جس پر سب انجینئر بشر احمد اور کلر ک مشتاق نے ولولہ شورمچاتے ہو ئے پی کے 82 میں سیاسی مداخلت اور ٹھیکدار کے حمایت احتجاج کیا، انہوں نے متعلقہ لوگوں کو خبردار کر تے ہو ئے کہا کہ کسی قسم احتجا ج سے ڈرنے والا نہیں ہوں اپنا قبلہ درست کر لیں، حکومت کے پیسہ مال غنیمت نہیں یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام پر خرچ کیا جا ئے گا، ترقیاتی منصوبوں میں ایک فیصد کی ناقص میٹرئل استعمال سمجھوتے قائل نہیں ، جو ٹھیکدار اور سرکاری اہلکار ٹھیک کام نہیں کر تے ان کا کوئی جگہ نہیں ، انہوں نے تمام کارکنوں کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا نگرانی کریں اور جہاں بھی ناقص میٹریل استعمال ہو رہے ہیں فوری طور نشاندہی کر یں ، وہ ٹھیکہ منسوخ کر دیا جا ئے گا۔
655 total views, no views today


