مینگورہ، تحصیل کبل میں تحریک انصاف کو دھچکالگ گیا،درجنوں افراد مستعفی، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، اس حوالے سے کبل کے علاہ پیر پٹے میں شمولیتی تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سلیم خان اوردیگر مقرین نے کہاکہ اس پی پی پی ملک کی واحدسیاسی پارٹی جو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے مایوس ہونے والے لوگ مسلسل پی پی پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبے میں برسراقتدارپارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی پی پی پی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے اپنے ہی کارکن مایوس ہوچکے ہیں تاہم ہم ان لوگوں کومایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کی مایوسیوں کا ازالہ کریں گے،اس موقع پر وکیل خان،شیرولی،ظاہر شاہ،لیاقت،کاکی، پیرمحمد، باچامحمد، علی خان،محمداسلام،عبدالرحمان اوردیگر نے تحریک انصاف سے مستعفی ہونے اور پی پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
582 total views, no views today


