سوات، وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے ، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے ، وفاقی حکومت عوام کی فلاح وبہبود پرخصوصی توجہ دے رہی ہے خود کو عوام سے الگ نہیں کرسکتے ، عوام الناس کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں عوامی لوگ ہیں اور عوام کو درپیش مسائل اورمشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ ترقی اورخوشحالی ہی میرا ایجنڈا ہے ۔ ملاکنڈڈویژن کے عوام سے کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑینگے۔ کالام شاہراہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تعمیرکیاجارہاہے مرکزی حکومت نے عام لوگوں کی حالت بہتر بنانے کاتہیہ کررکھاہے۔ سوئی گیس کے مین لائن پر پریشرکامسئلہ بھی حل کیاجارہاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ سنگوٹہ میں سوات پریس کلب کے سینئرصحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم بھی موجود تھے امیرمقام نے کہا کہ چکدرہ ،مینگورہ ڈبل سرکٹ لائن،چکیسریخ تنگی فیڈر،بشام اورپٹن کے 132-KVAگرڈ سٹیشن پربھی کام مزید تیزکیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ کروڑہ کانہ ویلی لائن کو15مارچ تک ہرصورت دوبارہ بحال کی جائیگی اورعلاقے میں لوڈشیڈنگ دورانیہ کوکم سے کم کردیاجائے گا انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بجلی کی سہولت سے عوام کوہرصورت مستفیدکیاجائیگا۔انہوں نے کہا ہے کہ بحرین۔کالام کے 32کلومیٹرروڈکیلئے6.4ارب روپے جبکہ خوازہ خیلہ تا کالام تک23رابطہ پلوں کیلئے 1.4ارب روپے کے فنڈزمنظورکئے ہیں جسکے ٹینڈرمارچ کے مہینے میں جاری کردیئے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ 2سال مسلسل جدوجہدکے بعد8ارب روپے کی پراجیکٹ کی حصول میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جس سے پورے ملاکنڈڈویژن میں ماقی ماندہ ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچ جائینگے۔انہوں نے کہا کہ چکدرہ تاکالام ایکسپریس وے کامنصوبہ بھی انشاء اللہ جون کے مالی سال2016-17کے بجٹ کاحصہ ہوگی اورسعودی حکومت کی تعاون سے چکدرہ سے جرے تک موجودہ سڑک کوبھی بہترین طرزپربنانے کے منصوبے پرکام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ زبانی جمع خرچ نہیں عملی کام پریقین رکھتے ہیں،سیاست میںآنے کامقصدمحض عوام کی فلاح وبہوداوربے لوث وبلاامتیازخدمت ہے۔انجینئرامیرمقام نے ملاکنڈڈویژن کے عوام کی احساس محرومی ختم کرنے پروزیراعظم میاں محمدنوازشریف کابھی شکریہ اداکیا۔
701 total views, no views today


