مینگورہ، یونین کونسل کشورہ ویلج کونسل ملم جبہ میں ہزاروں پودے عوام میں تقسیم ‘ علاقے کے عوام یوسی ناظم اور کونسلر وں کا شکریہ ‘ علاقے کے خدمت عبادت سمجھ کر کررہا ہوں ‘ اپنے علاقے کو سرسبز و شاداب بنانا میر امشن ہے ‘ ان خیالا ت کا اظہار ضلعی کونسلر شارستان خان ، جنرل کونسلر دوست محمد خان ، راحت شاہ اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سوات اور خاص کر ملم جبہ کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنے علاقے کو سر سبز و شاداب بنائینگے ‘ محکمہ فارسٹ کی جانب سے عوام کو دی جانے والے پودوں کی تقسیم شفافیت کے ذریعے ہورہا ہے ہم نے یونین کونسل کشورہ کے ویلج کونسل ملم جبہ میں 35سو پودے عوام میں تقسیم کی اور ائندہ بھی یہ تقسیم جاری رہے گا ‘ اس مو قع پر محکمہ فارسٹ کے شبیر خان بھی موجو د تھے ۔
678 total views, no views today


