سوات ، قائمقام ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر اکبر علی خان کے زیر صدارت ضلعی سطح پر کرائمز میٹنگ ہوا ،میٹنگ میں قائمقام ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر اکبر علی خان نے پولیس کے کار کردگی کو سراہا ، تما م افیسروں کو ہدا یت دی ،کہ جرائم کے خا تمہ میں پولیس اپنا بھر پور کردا راداکرے ،جگہ جگہ ناکہ بندی لگا کر گاڑیوں کے چیکنگ کے دوران مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھئے،مشکوک گاڑی کی مکمل تلاشی لے جب تک اپ مطمئن نہ ہوں اس وقت تک اپنے مہم میں جاری رہئے ،پولیس کے سرد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوچکی ہے ،اپنا ڈیوٹی بہترطریقہ سے نبھائیں ، انہوں نے کہاں کہ منشیات فروشوں کیلئے سوات کے زمین تنگ کردی ہے ،جہاں بھی ہوں قانون کے شکنجے سے بچ نہیں جا ئینگے، انہوں نے عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاؤن کرے ،عوام کے تعاؤن کے بغیر جرائم کا خاتمہ بھی مشکل ہے ،علاقہ میں دیر پا قیام امن کیلئے عوام بھی مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھئے اورفوری طور پر اطلاع بھی مقامی پولیس کو دے ،تاکہ علاقہ میں دیر پا قیام امن قائم ہو، انہوں نے کہا کہ پولیس بھی عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرے ، پولیس اور عوام کے درمیان جو رکاوٹیں ہوں وہ ختم ہوجائیگی،میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مذکرشاہ خان ،ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر ،ڈی ایس پی سیدو شریف افسر زمان ،ڈی ایس پی بریکوٹ درویش خان ،ڈی ایس پی کبل حسن بادشاہ خان ،ڈی ایس پی مٹہ ظفر خان ،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ ایاز محمود ،ڈی ایس پی مدین حبیب اللہ خان ،اسٹینوں بخت افسر نے شرکت کی ،
576 total views, no views today


