مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے کہاہے کہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کی ترجمان جماعت ہے جو ہرسطح پر ان کے مسائل کے حل اورحقوق کے حصول کیلئے آوازبلندکررہی ہے اوراس مقصد کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں،اقتصادی راہداری میں ملاکنڈڈویژن کو نظراندازکرنا اور اس ڈویژن میں ٹیکسوں کا نفاذکسی بھی صورت منظورنہیں،
پختون قوم اپنے مسائل کے حل کیلئے قومی وطن پارٹی کے ہاتھ مضبوط کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکدرہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام نے بہت کٹھن اور سخت وقت دیکھا ہے جس سے یہاں کے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا لہٰذہ ان پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے انہیں مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ حیات شیرپاؤ شہیدنے اس قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ہے اوران کی شہادت کو 41سال ہوئے مگر آج بھی وہ قوم کے دلوں میں زندہ ہے اورہم بھی پختون قوم کی خاطر ہرقسم قربانی دینے کو تیار ہیں،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کو کسی نے مراعات دینے کی کوشش نہیں کی بلکہ بعض عناصر یہاں پر موجود مراعات چھیننے کی کوشش کررہے ہیں ضرور ت اس مرکی ہے کہ اس ڈویژن میں روزگار کے مواقعے پیداکرنے کیساتھ ساتھ اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ یہاں کے عوام سکھ کی سانس لے سکیں،اس موقع پر سینئروزیر سکندرحیات خان شیر پاؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیر کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں اوراس علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام تر وسائل اورصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،انہوں نے کہاکہ صنم ڈیم کا معاملہ سردخانے کی نذرہوگیاتھا مگر یہاں سے منتخب ایم پی اے بخت بیدارخان کے مطالبہ پراس منصوبے کو سرخانے سے نکال دیااوربہت جلد اس کا افتتاح کریں گے ،صنم ڈیم کے منصوبے سے متعددنہریں نکلیں گی جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقعے میسرآئیں گے ،اس کے علاوہ گوڑاگٹ ،کوٹی گرام اوردیگرعلاقوں میں کروڑوں روپے کے ایریگیشن چینلوں کی تعمیراور پانچ ٹیوب ویلوں کی منظوری دے دی اورکہاکہ دیر کی پسماندگی کودور کرنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دیگر منصوبے شروع کرنے کیلئے جلد اقدامات اٹھائیں گے ،انہوں نے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدگی کیساتھ اجلاس منعقدکریں جبکہ ساتھ ساتھ تمام حلقوں میں ایک ماہ کے اندرمضبوط تنظیمیں قائم کرکے رپورٹ پیش کریں کیونکہ ہم چاہتے ہیں آئندہ انتخابات میں اس علاقے سے کم ازکم تین ممبران اسمبلی میں پہنچ سکیں،جلسہ سے رکن صوبائی اسمبلی بخت بیدارخان،امان اللہ خان ،سلطان شیر اوردیگر نے بھی خطاب کیا ،جلسہ میں قومی وطن پارٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں کے علاوہ وطن پال یوتھ آرگنائزیشن اور وطن پال سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجود تھی۔
268 total views, no views today


