مینگورہ، اے این پی کے رہنماء اور ایم پی اے سید جعفر شاہ نے کہاہے کہ اگر 29مارچ سے پہلے کالام سڑک کی تعمیر پر کام شروع نہ ہوا تو ہزاروں عوام کے ساتھ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھر نا دینگے۔دھر نے کے لئے 29مارچ کی ڈیڈ لائن دیدی ۔مدین ،بحرین ،کالام سمیت دیگر علاقوں میں فنڈزریلیز نہ ہونے سے سکولوں ،ہسپتالوں کی بری حالات ہے۔سہولیات نہ ہونے کیوجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر 29مارچ سے پہلے پہلے کالام سڑک کی تعمیر پر کام شروع نہ کیا گیا۔تو 29مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں کارکنوں اور عوام کے ساتھ دھر نا دینگے۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ایکسپریس وے چکدرہ سے چترال اور چکدرہ تک کالام تک بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بحرین کے عوام صوبائی حکومت کی سست روی کیوجہ عوام اور طلباء و طالبات سکولوں اور ہسپتالوں میں سہولیات کی فقدان کیوجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہمارے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے لئے ریلیز فنڈ ز میں سست روی اختیار کر رہی ہے۔جس کیوجہ سے عوام سہولیات سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت کی سست روی کیوجہ سے سوات کے سیاحتی علاقوں کالام،مدین ،بحرین اور دیگر سیاحتی علاقوں میں ٹورازم تباہی کی دہانے پر پہنچ گیا ہے۔سیاح سوات کس طرح آئینگے۔جب تک سڑکوں کی حالت خراب ہوں۔اس وقت تک سوات کی سیاحت صحیح طریقے بحال نہیں ہوگا۔
612 total views, no views today


