مینگورہ، مینگورہ کے سماجی کارکن اختر ساحل نے کہاہے کہ سوات کے سینئر صحافی مرحوم نیازباچا کو ایوارڈدینا ایک احسن اقدام ہے کیونکہ مرحوم نے قلم کے ذریعے علاقے اور عوام کی جو خدمت کی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، انہوں نے کہاکہ نیازباچاایک مخلص ،دیانتدار اور ملنسار شخص تھے جو ہر کسی سے بڑی خندہ پیشانی کے ساتھ ملتے تھے ،صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی خدمات بھی نمایاں ہیں ،وہ قلم کے ذریعے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ مظلوم کی آوازکو بھی ایوانوں تک پہنچاتے رہیں ،انہوں نے کہاکہ اس اہم ایوارڈکو مرحوم نیازباچا کے نام کرنا خوش آئند اوراطمینان بخش امر ہے جس پر ان کے لواحقین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
898 total views, no views today
Comments


