سوات,جمیعت علماء اسلام کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر شور مچانے والوں کی بھی اف شوکمپنیاں ہیں جبکہ ان کیخلاف وہ احتجاج کررہے ہیں وہ بھی اف شو کمپنیوں کی مالک ہیں، پاکستان میں سرمایہ دار لوگ ناجائز رقموں سے حکومت بناتے ہیں اور گراتے ہیں، اج یورپ اور امریکا میں بھی اسلامی قوانین کی نفاذ کی باتیں ہورہی ہے، مشرف نے دہشت گردی پختونوں اور پاکستانیوں پر مسلط کی ، تحریک انصاف کے قائد مسلمان کیخلاف یہودی کیلئے الیکشن مہم چلارہے ہیں،
ان خیالات کااظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام نے ہمیشہ مزدوروں کی حقوق کی بات ہے، اور جابر ، سرمایہ دار اور جاگیردار کیخلاف ہے، انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار لوگ مزدورں کی جائز حقوق ادا کرے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ دارلوگ حکومتیں بنانے میں مصروف ہے کبھی ایک کو موقع دیتے ہیں تو کبھی دوسرا برسراقتدار اتا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت دیگر پارٹیاں پانامہ لیکس پر شور مچاتے ہیں، لیکن ان پارٹیوں کے خود بھی اف شو کمپنیاں ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم کو پانامہ لیکس سمجھنا چاہئے، اورا س پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اج اسلامی قوانین کے نفاذ کی باتیں یورپ میں بھی ہورہی ہے اور وہ سود کیخلاف باتیں کررہے ہیں جبکہ اسلامی بینکار ی کی جانب راغب ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشرف نے پرایا جنگ پختونوں اور پاکستان پر مسلط کیا ہے، غیروں کی اس جنگ میں ہم انے اپنے لوگوں کو شہید کیا ہے، انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے اس ملک کی خدمت کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہے، انہوں نے کہا کہ اج امت مسلمہ ناز دور سے گزررہا ہے۔دستار فضیلت کانفرنس میں جے یوائی کے قائد کے خطاب کے دوران تحریک انصاف کیخلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔رپورٹ: خورشید عمران سوات نیوز ڈاٹ کام
374 total views, no views today


