(سوات، میاندم میں اینویٹو یوتھ فورم اور اپٹا کے زیر اہتمام ایک تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ناظم اعلی سوات محمد علی شاہ ، تحصیل ناظم خوازہ خیلہ عثمان علی خان، ائی وائی ایف کے چیرمین ڈاکٹر جواداقبال ، اے ڈی او غلام فاروق، اپٹا سوات کے جنرل سیکرٹری علی روئیداد خان، ڈائیرکٹر ایجوکیشن آئی وائی ایف رحیم الدین اور دوسرے مشران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کیلئے پہلی دفعہ ضلع سطح پر ایجوکیشن ایڈوائزری بورڈ کا قیام کیا گیا ہے جس میں سوات کے تعلیمی مسائل کے لئے تجاویز کے بنیاد پر لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں تعلیم کے لئے مختص 20 فیصد بجٹ اساتذہ کے کارکردگی اور طلباء کے سکالرشپ پر لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم محنتی اساتذہ کے حوصلی افزائی کرنگے جبکہ کام چور اساتذہ کے حوصلہ شکنی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 20مئی کو نواز شریف کے آمد پر سوات کے لئے ایک پیکج کا اعلان کیا جائے گا جبکہ آئندہ کے میگا منصوبے بھی کئے جایئنگے۔ آئی وائی ایف کے چیئر مین ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ سوات کے ترقی کا خواب تعلیم کے بغیر ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ سوات کے28 فیصد بچے اب بھی سکولوں سے باہر ہے۔ تعلیمی کانفرنس میں والدین سے عہد لیا گیا کہ وہ بچوں کو سکول میں داخل کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ کانفرنس میں پرنسپل صالح علی میاں کو ان کے تعلیمی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے تحصیل ناظم خوازہ خیلہ ، اے ڈی او نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
618 total views, no views today


