سوات،قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین افتاب شیرپاؤنے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس میں فاٹا اور پختونوں کی حقیقی نمائندہ کا نہ ہونا افسوسناک ہے ،مذاکرات میں سیز فائر تک پیش رفت ہوئی ہے لیکن اصل مرحلہ اب شروع ہوگا جس میں حکومت کو تاخیر نہیں کرنی چاہیے ،اب تک 50ہزار سے زائد افراد دہشت گردی کا شکار ہوچکے ہیں ،خیبر پختونخوا میں اصل حکومت بنی گالہ سے چلائی جارہی ہے جس سے نوے روز کی بجائے نو ماہ گذرنے کے باجودعوام کو کوئی خیرنہیں ہے
،پختون قوم نے بہت خون بہا یا ہے ابھی پختون امن اور تحفظ چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے علاقے توتانوبانڈئی میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اورسابق ناظم سیف اللہ خان کے بھائی ریاض خان کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بخت بیدار خان ،سابق ضلعی صدر شیر بہادرخان اور ریاض خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر فضل الرحمن نونو،رفیع الملک کاکی خان اور دیگر رہنمابھی موجودتھے ،آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے کہاکہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی عوام نے امن اور ملک کی خاطر بیش بہا قربانیاں دیں اور پہلے ایم ایم اے کو آزمایا مگر ایم ایم اے نے انہیں بدامنی کا تحفہ دیا جب اے این پی کو امن کے نعرے پر ووٹ دیا تو اے این پی والوں نے سوات کے لاکھوں افراد کو بے گھر کروادیایہاں تک کے اے این پی والوں نے آئی ڈی پیز کے لئے آنی والی امداد کی چاؤل تک ہڑپ کرلی جبکہ تبدیلی لانے والوں نے بھی اب عوام کو مایوس کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک نظرئے کے تحت تحریک انصاف کیس اتھ حکومت بنائی لیکن وہ اپنے وعدوں سے مکر گئی انہوں نے کہاکہ سوات میں امن کاقیام کسی کا رنامہ نہیں بلکہ پاک فوج ،پولیس اورایف سے سمیت یہاں کے عوام نے امن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نوشہرہ تک محدود ہیں اور انہیں صوبے کے دیگر اضلاع نظر نہیں آرہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے ساتھ مرکز میں ہم نے اس لئے ساتھ دیا تھا کہ وہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے اقدامات اٹھائیں گے لیکن آگ تو اب بھی یہاں لگی ہے اور عوام کو کہیں پر بھی اطمینان نہیں ہے انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی ہی پختون قوم کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں قومی وطن پارٹی ہی کامیابی حاصل کرے گی ۔
446 total views, no views today


