کبل، تحصیل کبل توتانوبانڈئی کے عوام ناروا لوڈ شیڈنگ اور پانی بحران کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں ،واپڈا اور سی این ڈبلیو کے خلاف شدید نعرہ بازی،غیر اعلانیہ اور فالٹ کے نام پر ناروا لوڈ شیڈنگ بند کرنے اور پانی کے فراہمی کا پرزور مطالبہ،حکمرانوں سے ٹیوب ویل کے لئے سولر سسٹم کے فوری تنصیب کی اپیل، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھر پور مزاحمت کی دھمکی ، گذشتہ روز تحصیل کبل گاؤں توتانوبانڈئی کے عوام نے جنرل کونسلر نادر شاہ کے قیادت میں ناروا لوڈ شیڈنگ اور پانی کی بندش کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا
مظاہرین نے محکمہ واپڈا اور سی این ڈبلیو کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ گرمی شروع ہوتے ہی بجلی مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے جبکہ ، کبل فیڈر تھری پر آئے روز فالٹ کا بہانہ بنا کر دن رات بجلی بندش معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور غریب دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے علاقے کے ٹیوب ویل بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں دن کے وقت بوڑھے ،بچے جوان اور شام ہوتے ہی علاقے کے باپردہ خواتین دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ پانی کے بل باقاعدگی سے موصول ہوتے ہیں جو کہ سراسر ظلم اور نانصافی پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال توتانوبانڈئی ٹیوب ویل کے لئے سولر سسٹم کی منظوری ہوچکی ہے جو کہ تاحال التوا کا شکار ہے لہذا منتخب ممبران فوری نوٹس لے کر رمضان سے قبل سولر سسٹم نصب کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ درپیش مشکلات نجات مل سکے انہوں نے واضح کیا کہ اگر انکے مطالبات فوری طور پر حل نہ کئے گئے تو احتجاجوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کردینگے۔
263 total views, no views today


